صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے رام مندر کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ 100 روپے عطیہ دیا

نئی دہلی _ 15 جنوری ( اردو لیکس)  صدر رام ناتھ کووند نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 500،100 روپے کا عطیہ دیا ۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار ، رام جنم بھومی تیراتھ شیترا ٹرسٹ کے خازن، مندر کے تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ گووند دیو گیری اور سابقہ بیوروکریٹ نریپندر مِشرا پر مشتمل وفد  نے صدر رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی ۔اور مندر کی تعمیر کے لئے عطیہ وصول کیا۔واضح رہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے آج سے ملک بھر میں عطیات وصول کئے جارہے ہیں