March 02, 2021

اردو یونیورسٹی کی مرحلہ وار کشادگی کا 27جنوری کو آغاز

اردو یونیورسٹی کی مرحلہ وار کشادگی کا 27جنوری کو آغاز

حیدرآباد، 15 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ، نئی دہلی کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کی تعمیل میں یونیورسٹی کی 27 جنوری سے مرحلہ وار کشادگی کا اعلان کیا ہے۔
ڈین بہبودی ¿ طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی کے بموجب پہلے مرحلے میں تیسرے اور مابعد سمسٹرس کے ریسرچ اسکالرس کو جن کا تعلق اسکول آف سائنسس اور اسکول آف ٹکنالوجی سے ہے27 جنوری 2021 سے یونیورسٹی آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ اردو یونیورسٹی نے لاک ڈاو ¿ن کے آغاز ہی سے آن لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ یونیورسٹی نے دو سمسٹرس کے امتحان بھی کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد کیے ہیں۔

Post source : Press release