March 05, 2021

ڈیپوٹیشن پر بھیجنے سے مایوس خاتون عہدیدار نے کی خودکشی کی کوشش _ نظام آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

ڈیپوٹیشن پر بھیجنے سے مایوس خاتون عہدیدار نے  کی خودکشی کی کوشش _ نظام آباد ضلع میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _15 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں ایک خاتون سرکاری عہدیدار نے دوسرے منڈل میں ڈیپوٹیشن پر تبادلہ کرنے سے مایوس ہوکر خودکشی کی کوشش کی ۔یہ واقعہ نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جکران پلی منڈل کی ایم پی ڈی او بھارتی کو ضلع انتظامیہ  نے  ڈیپوٹیشن پر سری کونڈا منڈل بھیج دیا۔گھریلو مسائل کی وجہ سے بھارتی فوری طور پر ڈیپوٹیشن پر جانے تیار نہیں تھی اس بات کو لے کر اس نے عہدیداروں سے بھی نمایندگی کی ۔تاہم اس کی کسی نے مدد نہیں کی۔بتایا جاتا ہے کہ ایم پی ڈی او بھارتی نے رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن سے بھی ملاقات کی  اور کچھ دن کے لئے  ڈیپوٹیشن کو روکنے کی درخواست کی لیکن رکن اسمبلی نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی ۔جس سے مایوس ہو کر بھارتی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی  ۔ اسے  علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بھارتی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا۔

Post source : urduleaks