March 05, 2021

نظام آباد کے فوجی جوان موتی لال کی حادثہ میں موت _ رکن کونسل کویتا کا اظہار تعزیت

نظام آباد کے فوجی جوان موتی لال کی حادثہ میں موت _  رکن کونسل کویتا کا اظہار تعزیت


حیدرآباد۔ 15؍ جنوری۔( اردو لیکس) نظام آباد کے سدا شیو نگر سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فوجی  ڈیگو موتی لال کی علاج کے دوران موت ہوگئی جو 28 ڈسمبر کو اپنے آبائی مقام پر ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جن کو بغرض علاج حیدرآباد کے آرمی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ آج صبح وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔اسی دوران  رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سڑک حادثہ میں فوت نظام آباد کے فوجی جوان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔  کویتا نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ’’جوان موتی لال کی موت پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے‘ میری ہمدردیاں شہید جوان کےافراد خاندان کے ساتھ ہیں۔ کویتا نے موتی لال کے افراد خاندان کی ہر طرح سے مدد کی یقین دہائی کرائی۔

Post source : urduleaks