March 05, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم میں کشمیری خاتون سمیرا فاضلی

امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم میں کشمیری خاتون سمیرا فاضلی

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن  20  جنوری کو  46ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ جوبائیڈن نے امریکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نیشنل اکنامک کونسل  قائم کی ہے ۔اس  کونسل میں مختلف پس منظر کے لوگوں کو کلیدی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔اس ٹیم میں کشمیری خاتون سمیرا فاضلی بھی شامل ہیں۔ وہ  اس کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ وہ مینوفیکچرنگ اور گھریلو مسابقت جیسے موضوعات پر توجہ دے گی۔سمیرا فاضلی ۔ وہ اٹلانٹا کے فیڈرل ریزرو بینک میں ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔ وہائٹ ہاؤس میں قومی اقتصادی کونسل میں سینئر پالیسی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ سمیرا نے ریٹائرمنٹ ، صارف مالیات ، برادری اور معاشی ترقی جیسے شعبوں کی نگرانی کی تھی اوباما انتظامیہ کے دوران انہوں نے محکمہ فینانس میں بھی کام کیا۔

Post source : Urduleaks desk