March 05, 2021

واٹس ایپ کا اہم اعلان _ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ ملتوی

واٹس ایپ کا اہم اعلان _ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ ملتوی

حیدرآباد _16جنوری( اردو لیکس ڈیسک) واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی رازداری کی نئی پالیسی ملتوی کررہا ہےپرائیویسی پالیسی سے متعلق واٹس ایپ نے اپنا موقف تبدیل کیا ہے اور کہا ہے کہ 8 فروری تک کمپنی کی شرائط پر رضامندی ظاہر نہ کرنے پر بھی صارفین کے اکاؤنٹ حذف نہیں کئے جائیں گے۔ واٹس ایپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی کو مئی تک ملتوی کررہا ہے۔5 جنوری کو واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ اگر 8 فروری تک نئی پالیسی قبول نہیں کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ حذف کردیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ پر صارفین کی جانب سے سخت مخالفت کی جا رہی ۔ صارفین کو خدشہ ہے کہ ان کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوجائے گا۔

Post source : Urduleaks desk