
حیدرآباد 17 جنوری (اردولیکس) تلنگانہ میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے ریاست میں 15 فروری سے چھٹویں ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کا آغاز پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم فروری سے نویں اور دسویں جماعتوں کی کلاسس کے آغاز فیصلہ کیا ہے۔ ان کلاسس کے آغاز کے دو ہفتوں تک تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد چھٹویں ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی کلاسس کے آغاز پر غور کرنے کا محکمہ تعلیمات کی جانب سے فیصلہ لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان تینوں جماعتوں میں تقریباً 17لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔