March 05, 2021

عادل آباد ضلع میں نوجوان جوڑے کی خودکشی

عادل آباد ضلع میں  نوجوان جوڑے کی خودکشی

عادل آباد _19 جنوری ( اردو لیکس) عادل آباد ضلع میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی جس میں عاشق کی موت ہوگئی اور معشوقہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔یہ سانحہ ضلع عادل آباد کے   ڈیگاما میں پیش آیا۔  گاؤں کے ایک نوجوان جوڑے نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔ گوڈیم سریرام نامی نوجوان کی موت ہوگئی۔ جبکہ اس کی معشوقہ کو تشویشناک حالت میں عادل آباد کے رمس منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج  کیا جارہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کا تعلق ایک ہی طبقہ سے ہے گھر والوں کی جانب سے ان کی محبت کو قبول نہ کرنے پر ان دونوں نے انتہائی اقدام کیا۔ واقعے پر مقدمہ درج کرکے پولیس  تفتیش کررہی ہے۔

Post source : urduleaks