March 05, 2021

سب انسپکٹرکی خودکشی

سب انسپکٹرکی خودکشی

کرشنا 19 جنوری (اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک سب انسپکٹرپولیس نے خودکشی کرلی۔ گوڑی واڑہ 2 ٹاون سے وابستہ وجئے کمارکا تعلق 2012 کی بیاچ سے تھا۔ انھوں نے آج اپنے اپاٹمنٹ میں پھانسی لے لی۔ تین ماہ قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔ ان کی بیوی مائیکہ میں ہے اوروہ ایک بیوٹیشن کے ساتھ مقیم تھے۔ سابق میں بیوٹیشین کے ساتھ مبینہ ناجائزتعلقات کے الزام میں انھیں معطل کیا گیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ خودکشی کی وجہہ ناجائز تعلقات ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

Post source : urduleaks