March 02, 2021

کورونا ویکسین کون نہ لے _ بھارت بائیوٹیک نے وضاحت کی

کورونا ویکسین کون نہ لے _ بھارت بائیوٹیک نے وضاحت کی

حیدرآباد _19 جنوری ( اردو لیکس) کورونا ویکسین تیار کرنے والی حیدرآباد کی کمپنی  بھارت بائیوٹیک نے کہا ہے کہ کمزور قوت مدافعت رکھنے یا پھر ایسی دوا استعمال کرنے والے جس کے ذیلی اثرات قوت مدافعت پر ہوتے ہوں کے ساتھ ساتھ الرجی والے افراد کورونا کا ٹیکہ نہ لیں۔بھارت بائیوٹیک نے اپنی فیکٹ شیٹ میں کہا کہ الرجی کے ساتھ ساتھ بخار،خون کی پیچیدگیوں کے شکار افراد،حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور دیگر سنگین طبی مسائل کے شکار افراد کوویکسن ٹیکہ نہ لیں۔اس فیکٹ لسٹ میں ذیلی اثرات (سائیڈ ایفکٹس)جیسے درد،انجکشن کی جگہ کا پھول جانا،خراش، جسم میں درد،سردرد،کمزوری،بے قراری،متلی بھی شامل ہیں۔کمپنی نے کہا کہ کوویکسن سے شدید الرجی ری ایکشن ہونے کا امکان کافی کم ہے۔ ٹیکہ دینے والے ٹیکہ لینے کے بعد تقریبا نصف گھنٹہ تک وہیں پر رہنے پر زور دیتے ہیں جس پر عمل کی ضرورت ہے۔اس دواساز کمپنی نے کہاکہ ٹیکہ لینے والوں کو،ٹیکہ کی دوسری خوراک لینے کے تین ماہ تک فالو اپ کا حصہ بنایاجائے

Post source : urduleaks