March 05, 2021

مودی اور یوگی کے خلاف فیس بک پر ویڈیو _ قانون کا طالب علم گرفتار

مودی اور یوگی کے خلاف فیس بک پر ویڈیو _ قانون کا طالب علم گرفتار

لکھنو _19 جنوری ( اردو لیکس) اترپردیش پولیس نے گورکھپور میں قانون کے ایک 24 سالہ طالب علم کو وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک قابل اعتراض پوسٹ اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ارون یادو نامی طالب علم کے خلاف  مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے ، اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے جیسے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ، پولیس نے اس  کے خلاف انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا ۔یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ویڈیو میں مودی اور آدتیہ ناتھ کے چہروں کو مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعد ارون یادو نے فیس بک پر اپ لوڈ کیا تھا۔ اسے گورکھپور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اتوار 18 جنوری کو اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔گرفتاری کے بعد ، گورکھپور یونیورسٹی نے بھی یادو کو معطل کردیا ہے ۔

Post source : urduleaks