March 05, 2021

گوگل پے کے مقابلے میں فون پے کا ہورہا زیادہ استعمال

گوگل پے کے مقابلے میں فون پے کا ہورہا زیادہ استعمال

نئی دہلی _19 جنوری ( اردو لیکس) نیشنل پے منٹس  کارپوریشن آف انڈیا  نے اطلاع دی ہے کہ عوام ، ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم ، گوگل پے کے مقابلے میں  فون پے کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ دسمبر میں فون پے پر 902.03 ملین ٹرانزیکشن ہوئے تھے۔ ان کی کل مالیت 1،82،126.88 کروڑ روپے ہے۔ جبکہ  گوگل 854.49 ملین لین دین کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ اس میں سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مالیت 1،76،199.33 کروڑ روپے تھی۔ دسمبر میں ہونے والے کل لین دین میں دونوں ایپس کا حصہ 78 فیصد تھا۔ نومبر کے مقابلے میں فون پے میں یو پی آئی کی ادائیگیوں میں 3.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔نومبر سے ڈیجیٹل ادائیگیاں شروع کرنے والے واٹس ایپ کے دسمبر میں 8 لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن ہوئے ، مجموعی طور پر 29.72 کروڑ روپے تھے۔

Post source : urduleaks