March 05, 2021

باپ نے شیرخوار بیٹی کا قتل کردیا

باپ نے شیرخوار بیٹی کا قتل کردیا

حیدرآباد 20 جنوری (اردولیکس) دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک باپ نے حالت نشہ میں نوزائیدہ کو چھین کر اس کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق بال ریڈی اور لکشمی دونوں یتیم ہیں جو پلاسٹک کے پیپرس اور بوتلوں کو چُن کر زندہ گذارا کرتے تھے اور ایک ساتھ رہتے تھے۔اسی دوران لکشمی حاملہ ہوگئی۔اس نے دو ماہ پہلے لڑکی کو جنم دیا۔زچگی کے بعد وہ گھر پر ہی آرام کرتی تھی اوربال ریڈی کام پر جاتا تھا۔کل شب حالت نشہ میں بال ریڈی گھرپہنچا اور اس نے لکشمی کے پاس سے نوزائیدہ کو چھین لیا اور دودھ کا ڈبہ اس کے منہ پر رکھ کر اس کو دبادیا جس کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے اس نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks