
وجے واڑہ _21 جنوری ( اردو لیکس) مرغیوں کی چوری کے الزام میں دو دلت نوجوانوں کو درخت سے باندھ کر بے رحمی سے پٹائی کرنے کا واقعہ آندھراپردیش میں پیش آیا۔جس پر پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔ضلع کے لنگاپلم منڈل سے تعلق رکھنے والے ان دلت نوجوانوں جن کی شناخت وینکٹیشور راو اور سنتوش کے طورپر کی گئی ہے، فی الحال سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ان کے پیر، کاندھوں اور پیٹھ پر زخم آئے۔ان کی حالت مستحکم ہے۔پولیس نے بتایا کہ چار افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے