March 05, 2021

تلنگانہ میں 17 مئی سے دسویں کے امتحانات !

تلنگانہ میں 17 مئی سے دسویں کے امتحانات !

حیدرآباد _22 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات مئی کے مہینے میں منعقد ہونے کا امکان ہے محکمہ تعلیم  17 مئی سے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ امتحانات 26 مئی تک منعقد ہوں گے اور 27 مئی   سے 13 جون تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تجویز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن نے حکومت کو روآنہ کیا ہے ۔ اس سال   70 فیصد نصاب کا ہی  امتحان منعقد ہوگا۔اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 11 پیپر کے بجائے 6 پیپر ہی ہوں گے۔6 مضامین کے لئے 6 امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔بہت جلد تمام تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks