March 05, 2021

صرف ٹیوشن فیس وصول کرنے اسکول انتظامیہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

صرف ٹیوشن فیس وصول کرنے اسکول انتظامیہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد_ 22 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ  نے خانگی اسکولوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ  اسکولوں کی کشادگی کے بعد ہی صرف ٹیوشن فیس وصول کریں۔ تعلیمی سال ، کتابیں ، لائبریری ، ٹرانسپورٹ کے چارجس وصول نہ کریں ۔ ریاست میں یکم فروری سے اسکولوں کا آغاز ہونے والا ہے ۔ ہائیکورٹ نے خانگی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کے لئے زیادہ فیسوں کے خلاف حیدرآباد پیرنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔  ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ خانگی اسکول آن لائن کلاسوں کے نام پر زیادہ فیس وصول کررہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ فیس پر  جاری جی او 46 کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ جس پر عدالت نے تعلیمی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ جی او 46 کے مطابق صرف اسکول کی فیس وصول کریں۔

Post source : urduleaks