March 05, 2021

تلنگانہ ۔غیر زرعی اراضیات کے رجسٹریشن پرجاری حکم التواء میں 5 ماہ کی توسیع

تلنگانہ ۔غیر زرعی اراضیات کے رجسٹریشن پرجاری حکم التواء میں 5 ماہ کی توسیع

حیدرآباد 22 جنوری (اردولیکس) تلنگانہ ہائیکورٹ نے دھرانی پورٹل کے تحت غیر زرعی اراضیات کے اندراج اور رجسٹریشن کے عمل پر عائد کردہ حکم التوا میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی ہے۔ سابق میں دئیے گئے حکم التوا پر 21 جون تک اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے۔ دھرانی پورٹل کے تحت غیر زرعی اراضیات کے اندراج پر جاری کردہ حکم التوا پر اس مرتبہ پانچ ماہ تک توسیع کی گئی ہے ۔

Post source : urduleaks