March 05, 2021

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو زیڈ پلس سیکوریٹی

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو زیڈ پلس سیکوریٹی

نئی دہلی _ 22 جنوری ( اردو لیکس) مرکزی حکومت  نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا و رکن راجیہ سبھا رنجن گوگوئی کو اعلی درجے کی ’زیڈ +‘ وی آئی پی سکیورٹی کور فراہم کیا ہے۔ 66 سالہ گوگوئی کو پورے ملک میں اپنے سفر کے دوران سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے مسلح کمانڈوز کے ذریعہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔چیف جسٹس کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد انھیں راجیہ سبھا کا رکن بنایا گیا ہے واضح رہے کہ رنجن گوگوئی نے ہی بابری مسجد تنازعہ کے کیس کا فیصلہ سنایا تھا

Post source : urduleaks