March 05, 2021

بودھن میں دو دکانات میں آگ لگنے کا واقعہ _ لاکھوں روپے کا نقصان

بودھن میں دو دکانات میں آگ لگنے کا واقعہ _ لاکھوں روپے کا نقصان

حیدرآباد _23جنوری( اردولیکس) نظام آباد ضلع کے بودھن میں دو دکانات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق بودھن کے  پدا نہومان مندر کے پاس واقع ایک ٹائر کی دکان میں جمعہ کی رات دیر گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آہستہ آہستہ یہ آگ  اس سے متصل فرنیچر کی دکان تک پھیل گئی ۔ دو دکانوں میں آگ لگنے سے مقامی عوام میں دہشت پیدا ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ٹائر شاپ کے مالک کے گھر کے دستاویزات اور 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ ٹائر شاپ بازو واقع باسط حسین فرنیچر کی دکان پر 4 لاکھ روپے کا فرنیچر بھی جل کر  خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post source : urduleaks