
حیدرآباد _23 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے۔جو 26 ،مئی تک جاری رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے دسویں جماعت کے امتحانات اور تعلیمی سال کے کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے جی او جاری کردیا ہے جس میں یکم فروری سے نویں اور دسویں جماعت کے کلاسس کے آغاز سے لے یونٹ ٹیسٹ اور تعطیلات کی تفصیلات ہیں 27 مئی سے 13 جون تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گے۔دسویں جماعت کے صرف 6 پیپر رہیں گے۔11 پیپر کے لزوم کو اس سال ختم کردیا گیا ہے