March 02, 2021

کریم نگر کے 27 طالبات نے سی پی جیٹ امتحان میں کیا نمایاں مظاہرہ

کریم نگر کے 27 طالبات نے سی پی جیٹ امتحان میں کیا نمایاں مظاہرہ


کریم نگر _23 جنوری ( اردو لیکس)ریاستی سطح کے مسابقتی امتحان میں(CPGET-2020) سرکاری ڈگری کالج براۓ نسواں کریم نگر کے 27 طالبات نے
نمایاں کامیابی درج کیں اورایم-اے اردو میں داخلے کے لیے اپنی نشستیں محفوظ کرالیں – آج کالج ھٰذا میں ان طالبات کے لیےایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے لیے مومنٹوز پیش کیے گئے – شائستہ پروین نے ریاستی سطح پر دوسرا
سمرن فاطمہ ساتواں،تبسم فاطمہ نواں اور خدیجہ ناز نے دسواں رینک حاصل کیا- مزید برآں جملہ ٹاپ 100 رینکوں میں 27 رینکوں پر اسی کالج کے طالبات نے اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہے-
آج کی اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر ٹی سری لکشمی نے انجام دیں اور طالبات سے خطاب کیا دورانِ خطاب طالبات کو مستقبل میں بھی اسی طرح محنت ولگن سے اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوۓکالج ،اساتذہ اور والدین کے نام کو روشن کرنے کو کہا-جناب کلیم محی الدین اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردونے اس تقریب کی کاروائی چلائی-
نازیہ رحمان لیکچررتاریخ کے شکریہ پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی-اس کالج کے طالبات کی نمایاں کامیابی پرشہر کریم نگر کے اردوداں طبقہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اس تقریب کے شرکاء میں فزیکل ڈائیرکٹر جناب جی-سریدھر راو ،ڈی-ایس چکراورتی اسسٹنٹ پروفیسر انگلش ،ڈاکٹر سروپا اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس جبین سلطانہ لیکچرر پولیٹیکل سائنس عرفانہ بیگم لیکچرراکنامکس کے علاوہ آفس سپرنٹنڈنٹ سری رام ریڈی اور دیگر حضرات شامل تھے-

Post source : urduleaks