تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری اگلے48 گھنٹوں میں زبردست بارش

ریاست بھر میں مانسون سرگرم ہے۔ حیدرآباد کےمحکمہ موسمایت نےاگلے48 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ورنگل، کھمم، عادل آباد، نظام آباد میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں بارش ہورہی تھی آج صبح سے موسم ابر آلود ہے۔ ضلع عادل آباد کے منچریال اور آصف آباد کے کئی دیہاتوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کومورم بھیم زخیرہ آب کی سطح میں اضافہ ہوگیا جسے دیکھتے ہوئے پراجکٹ کے تین گیٹس کھول کر پانی چھوڑا جارہا ہے۔