March 05, 2021

دل دہلانے والے واقعہ میں ماں نے دو جوان بیٹیوں کا قتل کردیا

دل دہلانے والے واقعہ میں ماں نے دو جوان بیٹیوں کا قتل کردیا

چتور_24 جنوری (اردولیکس) آندھراپردیش میں دل دہلانے والے واقعہ میں ایک ماں نے اپنی دو نوجوان بیٹیوں کو ورزش کرنے والے ڈمبل سے  حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔یہ واقعہ چتور ضلع کے مدن پلی میں پیش آیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ  والدین نے پوجا  کے نام پر بیٹیوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق ، پوریشوتم نائیڈو اور پدماجہ کچھ عرصے سے مدن پلی کے سیون نگر میں مقیم ہیں۔ پوریشوتم نائیڈو ویمن ڈگری کالج کا وائس پرنسپل ہے اور اس کی اہلیہ پدماجہ خانگی تعلیمی ادارے کی پرنسپل ہے ۔ ان کی بیٹیاں الیکھیا (27) اور سائی دیویا (22) ہیں۔ وہ یہ جوڑا گھر میں طرح طرح کی پوجا کرتے ہیں ۔ اس کے تناظر میں ، اتوار کے روز گھر میں پوجا   کی گئی اور اس دوران پدماجہ پہلے سائی دیویا اور پھر الیکھیا کو ورزش کے ڈمبل سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ مقامی لوگوں نے مکان سے آنے والے  شور کو سن کر   پولیس کو اطلاع دی۔ ڈی ایس پی روی منوہرچاری نے اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر جاکر نعشوں کا معائنہ کیا۔ اور کہا کہ پوجا کے دوران ان دونوں کا قتل کیا گیا ہے مزید تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Post source : urduleaks