March 05, 2021

حیدرآباد میں روڈی شیٹر فیروز کا بے دردی سے قتل

حیدرآباد میں روڈی شیٹر فیروز کا بے دردی سے قتل

حیدرآباد _26 جنوری ( اردو لیکس)شہر کے صنعت نگر علاقہ میں ایک روڈی شیٹر کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔جس کی شناخت فیروز کے طور پر ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ فیروز کا قتل پیر کی رات دیر گئے ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتلوں نے فیروز کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینک کر اس پر دیوانہ وار حملہ کردیا۔جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔فیروز بورہ بنڈہ علاقے کا روڈی شیٹر بتایا جاتا ہے پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ قتل میں دو افراد ملوث تھے پولیس ان کی تلاش کررہی ہے

Post source : urduleaks