March 05, 2021

مولانا صفی احمد مدنی کے انتقال پر ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین کا تعزیتی بیان

مولانا صفی احمد مدنی کے انتقال پر ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین کا تعزیتی بیان

حیدرآباد _27 جنوری ( پریس ریلیز)مولانا صفی احمد مدنی امیر جمعیت اہلحدیث کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے ناظم شہر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد حافظ محمد رشاد الدین نے کہا کہ موصوف کے سانحہ ارتحال سے ملت اسلامیہ ایک مخلص و درد مند بے لوث عالم دین سے محروم ہو گئی۔ مولانا صفی احمد مدنی انتہائی درویش صفت اور دنیا سے بے نیاز انسان تھے۔اُنہوں نے دینی اداروں اور مدارس کیلئے اَنتھک جد وجہد کی۔نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت کیلئے وہ ہمیشہ فکر مند رہا کرتے تھے۔اور اس ضمن میں ان کی کوششیں تادیر یاد رکھی جائینگی۔ناظم شہر نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کیلئے دعاء فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مولانا کے حسنات کو قبول فرمائے اور سیئات کو درگزر فرمائے‘ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے‘ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

Post source : Press release