March 05, 2021

ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ 72واں یوم جمہوریہ منایا

ایس ڈی پی آئی نے ملک بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ 72واں یوم جمہوریہ منایا

 

نئی دہلی۔27 جنوری(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے آج ملک بھر میں ترنگا لہرا کر تزک و احتشام کے ساتھ 72واں یوم جمہوریہ منایا۔یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں ترنگا لہرایا گیا اور قومی ترانہ گایا گیااوراسے ‘یوم کسان یکجہتی ‘کے طور پر منایا گیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد اور قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اس موقع پر خطاب کیا اور تمام عوام اور پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ آئین کی حفاظت اور کسانوں کے انصاف کیلئے آخر تک لڑنے کا عہد کریں۔

Post source : Press release