March 05, 2021

تلنگانہ میں ایک برقعہ پوش خاتون نے ….

تلنگانہ میں ایک برقعہ پوش خاتون نے ….

حیدرآباد 27 جنوری (اردولیکس)ریاست تلنگانہ کے ویمل واڑہ میں ایک برقعہ پوش خاتون نے مندر پہنچ کر درشن کیے۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس خاتون کی شناخت منتھنی سے تعلق رکھنے والی افسری کے طور پر کی گئی ہے۔ میڈیا نے خاتون کے حوالے سے بتایا کہ وہ یہاں کی عقیدت مند ہے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ وہ یہاں آئے اور اب وہ خواہش پوری ہوئی ہے۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے ویمل واڑہ کی راجنہ مندر میں پوجا کی۔ اس خبر کے ساتھ ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ایک ہاتھ میں کچھ سامان ہے اور دوسرے ہاتھ سے وہ مویشی کی رسی تھامے ہوئے ہے۔

 

 

Post source : Urduleaks