March 05, 2021

پرانی نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کی اطلاعات پر آر بی آئی کا بڑا بیان

پرانی نوٹوں کے چلن  کو بند کرنے کی اطلاعات پر آر بی آئی کا بڑا بیان

حیدرآباد _27 جنوری ( اردو لیکس) ملک میں پھر ایک مرتبہ پرانی نوٹ بند نہیں ہوں گی۔  ریزرو بینک آف انڈیا  نے 100، 10، 5 روپئے کے قدیم نوٹوں کے مارچ ؍ اپریل سے بند ہوجانے کی تردید کی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ  سے میڈیا اور سوشیل میڈیا میں آر بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر بی مہیش کے حوالے سے نیوز شائع و نشر ہوئی ہے کہ پرانی نوٹ واپس لینے کا منصوبہ ہے     قدیم کرنسی کا مارچ اپریل سے چلن بند ہوجانے کی اطلاعات پر دوبارہ عوام میں تشویش پیدا ہوگئی۔ ان قدیم کرنسی کو بینک میں تبدیل کرنے کی اطلاعات تیزی سے سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔عوام کی تشویش کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی عوام اس کو قبول کریں۔ مستقبل میں ہندوستان کی کوئی بھی کرنسی کو منسوخ کرنے کی تجویز آر بی آئی کے پاس زیرغور نہیں ہے۔ حکومت یا آر بی آئی کی جانب سے کوئی بھی اعلان ہونے تک عوام اس کو قبول نہ کریں۔ 

Post source : urduleaks