March 02, 2021

اورنگ آباد کی حسینہ بیگم 18 سال پاکستانی جیل میں رہنے کے بعد وطن واپس

اورنگ آباد کی حسینہ بیگم 18 سال پاکستانی جیل میں رہنے کے بعد وطن واپس

اورنگ آباد _27 جنوری ( اردو لیکس)ایک ہندوستانی خاتون 18 سال سے پاکستان میں جیل میں بند تھی۔ اورنگ آباد پولیس کی کوشش کے بعد بالآخر اسے پاکستانی جیل سے رہا کیا گیا۔ اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ حسینہ بیگم 18 سال قبل اپنے سسرالی رشتہ داروں سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ سفر کے دوران حسینہ بیگم نے  لاہور میں اپنا پاسپورٹ کھو گئیں۔ پاکستانی پولیس نے اسے تحویل میں لیا اور جیل بھیج دیا۔ تاہم ، اس کے بچوں نے 18 سال قبل اورنگ آباد پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ حسینہ بیگم لاپتہ ہوگئیں۔ اورنگ آباد پولیس نے اس سلسلے میں پاکستانی پولیس کو ایک مکتوب روآنہ کرتے ہوئے حسینہ بیگم کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ پاکستانی پولیس نے بتایا کہ وہ یہاں جیل میں ہے۔جس پر اورنگ آباد پولیس نے مسلسل نمایندگی کرتے ہوئے حسینہ بیگم کو وطن واپس لانے کی کوشش کی۔آخرکار ، حسینہ اورنگ آباد پولیس کی مدد سے ہندوستان لوٹ گئیں۔

 

Post source : urduleaks