March 02, 2021

تلنگانہ ملازمین کو 7 اعشاریہ 5 فیصد فیٹمنٹ ،وظیفہ کی حد عمر 60 سال_ پی آر سی کی سفارشات

تلنگانہ ملازمین کو 7 اعشاریہ 5 فیصد فیٹمنٹ ،وظیفہ کی حد عمر 60 سال_ پی آر سی کی سفارشات
Photo Credit To File


حیدرآباد_27 جنوری ( اردو لیکس)تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 60برس کرنے پی آرسی نے سفارش کی ہے۔اس نے ساتھ ہی تنخواہ کے بیسک پر 7.5فیصد فٹ منٹ کی بھی سفارش کی ہے۔اپنی رپورٹ میں پی آرسی کمیٹی نے کہاکہ چونکہ ڈی اے یکم جولائی 2018تک ضم کردیاگیا ہے، نئے اسکیل کا اطلاق اسی دن سے ہوگا۔حکومت،اپنے وسائل کے موقف اور بیشتر دیگر مطالبات کے پیش نظر اس بات پرغور کرے گی کہ کس تاریخ سے مالیاتی فوائد پہنچائے جائیں۔سال میں دو مرتبہ ڈی اے کی منظوری میں مرکز ی حکومت کے طریقہ کار پر عمل جاری رہے گا۔چونکہ ڈی اے کی مرکز کی شرحیں یکم جنوری 2016کے ڈی اے کے انضمام کی اسکیل پر مبنی ہیں،یکم جولائی 2018کے ڈی اے کو ریاستی ملازمین کے مجوزہ اسکیلس میں ضم کیاگیا ہے۔اس طرح مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ ڈی اے میں ہر ایک فیصد کا اضافہ کئے جانے سے ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے ملازمین کے لئے منظورہ ڈی اے 0.910فیصد جنوری 2019سے ہوگا۔کمیشن نے اعلی قابلیت پر کسی بھی قسم کے اضافی انکریمنٹ کی کوئی سفارش نہیں کی ہے

Post source : urduleaks