تلنگانہجنرل نیوز

زرعی باولی میں گرنے سے ماں اور کمسن بیٹے کی موت

جگتیال _4 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے انتہائی افسوسناک واقعہ میں اتفاقی طورپر زرعی باولی میں گرنے سے ماں اور کمسن بیٹا ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ رائیکل منڈل کے اوڈے لنگم پلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ جمنا اپنے 14 سالہ بیٹے کے ساتھ کھیت میں پانی چھوڑنے گئی تھی جہاں برقی موٹر آن کرنے کے دوران بیٹے کا پیر پھسل گیا اور گہری باولی میں گر پڑا۔بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی گر پڑی۔اس طرح دونوں کی موت ہوگئی۔ان دونوں کی نعش نکالنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت لگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button