تلنگانہ

ٹیٹ TET امتحان درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ٹیچرس ایلیجبلٹی ٹسٹ یعنی ٹیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ درخواستوں کے ادخال کی آج آخری تاریخ تھی جس میں اس مہینہ کی 20 تاریخ تک توسیع کی گئی۔

 

درخواستوں کے ادخال کا عمل 27 مارچ سے شروع ہوا تھا جو آج ختم ہورہا تھا۔ محکمہ تعلیمات نے ایسے خواہشمند امیدواروں سے جنہوں نے ابھی تک درخواستیں داخل نہیں کی ہیں ان سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔ پندرہ اپریل سے ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔

 

ریاست گیر سطح پر 11 اضلاع میں امتحان منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button