انٹر نیشنل

پاکستان میں گیہوں کے آٹے کے لئے عوام کے درمیان تصادم _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان میں حالیہ بحران کی وجہ سے گیہوں کی شدید قلت رہی ہے۔ گیہوں کے آٹے کی قیمتیں، جو پاکستان میں لوگوں کی بنیادی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے، جاری بحران کے درمیان آسمان کو چھو رہی ہے۔ کراچی میں آٹا 140 روپے فی کلو سے 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔  اسلام آباد اور پشاور میں آٹے کا 10 کلو تھیلا 1500 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

صوبہ پنجاب میں مل مالکان نے آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلو تک بڑھا دی ہے۔ خیبرپختون خوا میں حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک میں گیہوں کے آٹے کی زیادہ مانگ بھی عوام میں تصادم اور افراتفری کا باعث بن رہی ہے۔ اس بحران کی وجہ سے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے صوبوں کے کئی علاقوں سے حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر تقسیم کی جائے والے راشن کے دکانوں میں بھگدڑ مچنے کی اطلاعات ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button