10 سالہ لڑکے کو مگرمچھ کھینچ کر لے گئی

بنگالورو: مچھلیوں کے شکار کیلئے جانے والے دس سالہ لڑکے کو مگرمچھ کھینچ کرلے گئی۔ یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے اترکنڈ ضلع میں پیش آیا۔ معین احمد نامی لڑکا دنڈیلی ونائک نگرکی کالی ندی کے پاس گیا ہوا تھا وہ ندی کے کنارے بیٹھ کرمچھلیوں کا شکارکررہا تھا کہ اچانک وہاں مگرمچھ آگئی اوروہ لڑکے کو کھینچ کرپانی میں لے کرچلی گئی۔ اس کے ساتھ موجود لڑکے نے گاوں والوں کو یہ بات بتائی لڑکے کی کافی تلاش کی گئی تاہم اس کا پتہ نہیں چل سکا بعد ازاں پولیس سے شکایت کی گئی۔