جرائم و حادثات

16 سال کے لڑکے نے کیا 80 سالہ ضعیف خاتون کا ریپ۔ متاثرہ کی 6 سالہ پوتری کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش

چتور: ایک 16 سالہ لڑکے نے 80 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی اوراس کے بعد متاثرہ خاتون کی 6 سالہ پوتری کو بھی جنسی تشدد کا شکاربنانے کی کوشش کی۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست آندھراپردیش ضلع چتورکے پلمانیرومیں پیش آیا۔ مقامی وائی ایس آرکالونی میں 80 سالہ خاتون تنہا رہتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھا کر16 سالہ لڑکے نے کل دوپہراس وقت جب وہ مکان میں تنہا تھی اس کی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں اس ضعیف خاتون کی پوتری جو اس خاتون کو کھانا دینے کیلئے پہنچی تھی، لڑکے نے اس کی عصمت ریزی کی بھی کوشش کی جس پرلڑکی نے شورمچایا اوروہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے ضعیف خاتون اوراس کی پوتری کو طبی معائنہ کیلئے ہاسپٹل بھجوادیا ملزم فراری میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button