ویکس کی ڈبی نگل لینے کے نتیجہ میں 7 ماہ کا بچہ فوت

نلگنڈہ: ویکس کی ڈبی نگل لینے کی وجہہ سے ایک شیرخوار بچہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ نارکٹ پلی منڈل کے ایک موضع میں پیش آیا۔ سات کا بچہ ویکس کی ڈبی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ اس کے منہ میں چلی گئی اوربچہ نے اسے نگل لیا جس کے ساتھ ہی اس کی طبعیت بگڑ گئی۔ بچہ کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا کہ اس کی موت ہوگئی۔