70 سالہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا

راج کوٹ: ریاست گجرات میں ایک 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ضلع کچھ راپرتعلقہ سے تعلق رکھنے والے جیون بین رابری اوربلداری کی 45 سال قبل شادی ہوئی ۔ یہ جوڑا لاولد تھا وہ بچہ کی خواہش میں ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔ ڈاکٹرس نے دونوں کے طبی معائنہ کرنے کے بعد آئی وی ایف کے طریقہ کارکے تحت خاتون کو حاملہ کیا اوراس کے بعد اس 70 سالہ خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔