تلنگانہ

حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل نے بچائی ایک شخص کی جان۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹبل نے ایک شخص کی جان بچائی۔ یہ واقعہ راجندرنگرسرکل آرام گھرکےپاس آج پیش آیا۔ بس کے انتظارمیں کھڑا ایک شخص اچانک غش کھا کرپڑا، وہاں ٹریفک ڈیوٹی پر موجود کانسٹبل راج شیکھرنے سی پی آرکے طریقہ کارکے تحت اس کی ابتدائی طبی امداد کی اوراسے فوری ہاسپٹل بھجوانے کا انتظام کیا۔ اب اس کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق کانسٹبل کی بروقت مدد کے نتیجہ میں اس شخص کی جان بچ گئی۔ پولیس عہدیداروں نے کانسٹبل کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button