بکرے کے مالک کو ایک ہزارروپئے جرمانہ

گدوال: سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کے حصہ کے طورپرلگائے گئے پودے کو ایک بکرے کی جانب سے کھائے جانے کے بعد اس بکرے کے مالک پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جوگولامباگدوال میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت ملیش کے طورپر کی گئی ہے جس کے بکرے نے نرسری میں گھس کر اس پودے کو کھالیا۔ذرائع کے مطابق یہ پودا ضلع کے لیجاٹاون میں ملیش کے گھر کے قریب حال ہی میں لگایاگیا تھا۔بلدی حکام نے اس معاملہ کی جانچ کی اور اس بات کو پایہ کہ یہ بکراملیش کا ہے۔کمشنر بلدیہ کی ہدایت پر ملیش پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔