تلنگانہ

دہلی کے تلنگانہ بھون میں بنڈی سنجے ، ریونت ریڈی اور کیشو راو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ

حیدرآباد _ یکم فروری ( اردولیکس) دہلی کے تلنگانہ بھون میں آج دوپہر دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے جہاں ریاست کی تین اہم جماعتوں کے قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں  دیکھا گیا ۔

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین  جو ہر روز ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے میڈیا میں چھائے رہتے ہیں کو ایک جگہ دیکھ میڈیا کے نمائندے اور وہاں موجود افراد بھی دنگ رھ گئے ۔

اس طرح کا ایک نادر واقعہ آج دہلی کے تلنگانہ بھون میں پیش ۔ بی جے پی تلنگانہ کے سربراہ بندی سنجے،  تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی، نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند اور عادل آباد کے رکن پارلیمنٹ سویام باپوراو  سب ایک ہی وقت میں تلنگانہ بھون پہنچے تھے ۔ انہوں نے ایک دوسرے سے  مصافحہ کیا  مسکراہٹ کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کی ۔ ریونت ریڈی نے بی آر ایس رکن راجیہ سبھا  کیشو راؤ سے بھی ملاقات کی۔ ایک دوسرے پر اکثر سنسنی خیز الزامات لگانے والے لیڈروں کا مذاق میں گفتگو کرنا دلچسپ نظر آیا  ہے۔ مرکزی بجٹ پیش پر اپنا ردعمل دینے کے لئے  وہ تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ یہ تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button