حیدرآباد جانے والی بس میں لگی آگ-26 مسافرین بال بال بچ گئے

جنگاوں: ریاست تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں اچانک آگ لگ گئی۔کل شب قومی شاہراہ پر پرائیویٹ ٹراویلس کی اس چلتی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس پر بس میں سوار تمام مسافرین نے چیخ وپکار شروع کردی تاہم ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک کر تمام مسافرین کو محفوظ طورپر نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔اس واقعہ کے وقت بس میں قریب
26 مسافرین سوارتھے۔آگ کے ساتھ ہی تمام مسافرین نیچے اترگئے ۔یہ بس چھتیس گڑھ کے جگدل پور سے حیدرآباد کو آرہی تھی۔شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔