مکان میں لگی آگ۔الماری میں رکھے دس لاکھ روپئے جل کرراکھ ہوگئے

سوریہ پیٹ: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے ایک مکان میں آگ لگنے کے سبب کسان کی الماری میں رکھے دس لاکھ روپئے کی رقم جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے نیلامری گاوں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق کے لکشمیا نامی اس کسان نے حال ہی میں اپنی آبائی زرعی اراضی کوفروخت کیا تھا جس سے اس کو یہ رقم حاصل ہوئی۔اس نے یہ رقم الماری میں رکھی تھی تاہم اس کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں یہ رقم آگ کی نذرہوگئی۔