تلنگانہ

رکن اسمبلی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی حقائق کا انکشاف۔ نندیتا کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: بی آر ایس کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا گیا اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا۔ خاتون رکن اسمبلی ایل نندیتا کی نعش کا گاندھی ہاسپٹل میں فارنسک کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا۔

 

باوثوق ذرائع کے‌ مطابق ابتدائی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ خاتون رکن اسمبلی کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ تھائی بونس اور ریپس میں شدید فریکچر آیا اور ایک پاوں ٹوٹ گیا۔ ان کے جبڑے پر بھی گہرا زخم آیا اور ان کے 6 دانت ٹوٹ گئے۔ علاوہ ازیں ان کے جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور سر پر گہری چوٹ لگنے کے نتیجہ میں نندیتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

سمجھا جاتا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی وجہ سے شدید زخم آئے۔ اسی دوران رکن اسمبلی کی بہن نویدیتا نے پٹن‌چیرو پولیس اسٹیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کروائی۔پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button