جنرل نیوز

14 / مئی کو نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا تربیتی اجتماع 

نظام آباد:2/ مئی (ای میل) محمد حبیب احمد سابق رکن ریاستی حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کا پہلا عظیم الشان تربیتی اجتماع بتاریخ 14/ مئی، ۳۲/ شوال بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال منعقد ہونے جارہا ہے۔جس کی صدارت امیر الحجاج ممتاز عالم دین حضرت مولانا سید عابد قاسمی صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا سید مظہر صاحب قاسمی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ان کے علاوہ مقامی علماء کرام کے خطابات ہونگے۔

 

اسی طرح شہر نظام آباد کے معزز قائدین طارق انصاری صاحب چیرمین میناریٹی کمیشن تلنگانہ، نوید اقبال رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس، ادریس خان ڈپٹی مئیر، محمد شکیل احمد فاضل صدر ضلع مجلس و فلور لیڈر، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین تلنگانہ اور دیگر قائدین مہمان خصوصی ہونگے۔ ہم تمام عازمین و عازمات حج سے پرُ خلوص اپیل کرتے ہیں وقت مقررہ تشریف لاکر حج کے عملی نمونہ سے استفادہ فرمائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد افروز 9912433426 ، 9440502059 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button