پانچ بچوں کی ماں نے عاشق کے ذریعہ شوہرکا قتل کروادیا۔ تلنگانہ میں دل دہلادینے والی واردات

دوباک: پانچ بچوں کی ماں نے اپنے عاشق کے ذریعہ شوہرکا قتل کروادیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے دوباک منڈل کے موضع دمپلا پلی میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب مقامی ریڈیا نامی شخص کی شادی چند سال قبل تروپتماں سے ہوئی تھی اس جوڑے کو پانچ بچے ہیں۔ اس دوران خاتون کے مبینہ ناجائز تعلقات مقامی افروز نامی نوجوان سے قائم ہوگئے۔ خاتون نے عاشق کے ساتھ زندگی گزارنے اوررعیتو بیمہ کی پانچ لاکھ روپئے رقم کے حصول کیلئے شوہرکا قتل کروانے کا منصوبہ بنایا، اس کی ہدایت پرافروز نے ریڈیا کو خوب شراب پلائی اورتولیہ کی مدد سے گلا گھونٹ کر دو دن پہلے اس کا قتل کردیا۔ تحقیقات کے دروان پولیس کو پوری تفصیلات کا علم ہوا اورپولیس نے تروپتماں اوراس کے عاشق کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔