نیشنل

پیراشوٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ایک جوڑا سمندر میں گرپڑا

نئی دہلی:پیرا سیلنگ کے دوران پیراشوٹ کی رسی ٹوٹ جانے کے نتیجے میں ایک جوڑا سمندر میں گر پڑا۔ ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے اجیت کتھڈ (30) اور ان کی بیوی سرلا کتھڈ (31) اتوار کو چھٹی  ہونے کی وجہ سے تفریح کیلیئے بیچ پر گئے ہوئے تھے اجیت کا بھائی راکیش بھی ان کے ساتھ تھا۔ شوہر بیوی پیرا سیلنگ کے خواہشمند تھے، انہیں پاور بوٹ سے پیراشوٹ کے ذریعے ہوا میں چھوڑا گیا، کچھ بلندی پر جاتے ہی بوٹ سے پیراشوٹ کو بندھی ہوئی رسی اچانک ٹوٹ گئی جسکے بعد وہ سمندر میں گر پڑے۔ بوٹ میں سوار اجیت کتھڈ کے بھائی راکیش نے جو اپنے بھائی اور بھابھی کی پیرا ریسنگ کی فون کے ذریعے فلم بندی کررہا تھا سکتہ میں آگیا اور اس نے چیخ پکار کی۔ جسکے ساتھ ہی بوٹ کے عملہ نے پانی میں چھلانگ لگا کر انہیں بچایا۔ یہ جوڑا لائف جیکٹ پہنا ہوا تھا جسکے وجہ سے وہ پانی میں نہیں ڈوبا اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button