تلنگانہ

ملک میں تعلیم یافتہ طبقہ بیروزگار، اور بغیر ڈگری والے شخص کو اعلی ترین نوکری : رکن کونسل کویتا

ہر سال دو کروڑ نوکریوں کی فراہمی بی جی پی کا سفید جھوٹ ثابت

ملک میں تعلیم یافتہ طبقہ بیروزگار، اور بغیر ڈگری والے شخص کو اعلی ترین نوکری

روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی عدم تکمیل پر رکن کونسل کویتا کی مرکز پر تنقید

 

حیدرآباد: ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے روزگار کے حوالے سے مرکز کے ریکارڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں حقیقی ڈگریوں کے حامل افراد کو نوکری نہیں ملتی لیکن بغیر ڈگری والے شخص کے پاس اعلیٰ ترین نوکری ہے۔ انہوں نے ہر سال دو کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرکے نوجوانوں کو دھوکہ دینے پر وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

بی آر ایس قائد و دختر وزیراعلیٰ نے سوشیل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے استفسار کیا کہ ان کی جانب سے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اس وعدہ کا کیاہوا؟ انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد ہے، جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے! لیکن کیا نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوئی فکر یا کوشش کی جارہی ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button