تلنگانہ

سابق رکن پارلیمنٹ بورا نرسیا گوڑ 19 اکتوبر کو بی جے پی میں شامل ہوں گے

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردولیکس، ) ٹی آر ایس سے مستعفی ہونے والے سابق رکن پارلیمنٹ  بورا نرسیا گوڑ  19 اکتوبر کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے نرسیا گوڑ نے آج دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔

 

دو دن قبل انھوں نے ٹی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا  ۔انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کو خط روآنہ کیا تھا  ۔ جس میں انہوں نے تلنگانہ تحریک اور 2009 سے پارٹی میں ان کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ خط میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ 2019 میں ایم پی کے طور پر ہارنے کے بعد انہیں کافی توہین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں آپ سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا حالانکہ آپ جانتے تھے کہ میں پیروی کرنے والا شخص نہیں ہوں ۔ نرسیا گوڑ نے تین صفحات پر مشتمل خط میں ان کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا تفصیلی ذکر کیا۔

 

2014میں بورا نرسیا گوڈ نے ٹی آر ایس پارٹی سے بھونگیر ایم پی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بھونگیر سے دوبارہ انتخاب لڑا اور ہار گئے۔ان کا الزام ہے ایک خفیہ مہم چلاتے پارٹی کے چند قائدین نے انھیں  شکست دلائی ۔ بورا نرسیا گوڑ نے بھی اسی معاملے پر پارٹی قیادت سے شکایت کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button