تلنگانہ

حیدرآباد زوپارک میں ایک نوجوان شیرکے غارمیں داخل

حیدرآباد: شہرحیدرآبا کے نہروزوالوجیکل پارک میں آج ایک نوجوان نے ببرشیرکےغارمیں اترنے کی کوشش کی ۔ نوجوان جہاں شیرکو رکھا جاتا ہے اس غارکے مصنوعی پہاڑوں پرچڑھ گیا تھا۔ وہاں موجود افراد اس منظرکودیکھ کرخوف زدہ ہوگئے۔ بعد ازاں زوپارک کے عملہ کی مدد سے اسے بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔ اس نوجوان کی شناخت سائی کمارکی حیثیت سے کرلی گئی ہے اس کا تعلق حیدرآباد کے بورا بنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ فوری طورپراس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button