زخمی تلگو ہیروسائی دھرم تیج کی حادثہ کے بعد سب سے پہلے عبدل نے کی مدد

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں زخمی تلگو فلم اداکارسائی دھرم تیج کی مدد سب سے پہلے عبدل نامی نوجوان نے کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل شہرکے کیبل برج کے قریب اسپورٹس بائیک سے گرنے کے نتیجہ میں فلم اداکارشدید طورپرزخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس سڑک سے عبدل نامی نوجوان بھی گزررہا تھا۔ وہ وہیں رک گیا اور اس نے حادثہ کے بعد فوری پولیس کنٹرول روم کو فون پراطلاع دی اورایمبولینس کو بھی طلب کیا۔ اتنا ہی نہیں وہ ہاسپٹل تک بھی فلم اداکار کے ساتھ پہنچا۔ عبدل کا تعلق ایلا ریڈی گوڑہ سے بتایا گیا ہے۔ نوجوان کی انسانی ہمدردی کی وجہہ سے فلم اداکارکوفوری ہاسپٹل منتقل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔